Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رومبور کالاش ویلی میں پاکستان ہلال احمرکے زیراہتمام فوڈ پیکیج تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

رومبور کالاش ویلی میں پاکستان ہلال احمرکے زیراہتمام فوڈ پیکیج تقسیم

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)وادی کالاش رومبور میں تیز بارشوں اور گلاف کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ تینتیس گھرانوں میں پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے جرمن ریڈ کراس کے تعاون سینان فوڈ پیکیج تقسیم کئے۔ ریڈ کراس کی طرف سے متاثرین کو ایک عددٹینٹ،1کمبل،ایک عدد مچھر دانی،12عدد صابن،ایک عدد کولر،تو لیہ،تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ریڈ کراس کی طرف سے ڈائریکٹر علی،سیکرٹری اعجاز احمد،خاتون کونسلر زرمس گل،کسان کونسلر جاوید،سابق کونسلر شیخ عنایت اور پاکستان ہلال احمر کی ٹیم موقع پر موجود تھی۔عمائدین علاقہ اور ویلیج کونسل رومبور کی طرف سے پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا اور جرمن ریڈ کراس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور کہا گیا۔ کہ جرمن ریڈ کراس کی طرف سے نان فوڈ آئٹم کی تقسیم متاثرین کے ساتھ بہت بڑی مدد ہے اور یہ وادی کالاش رمبور کے سیلاب متاثرین کے لیے دوسرا بڑا پیکیج ہے۔اس سے پہلے بھی جرمن ریڈ کراس نے وادی کالاش رمبور میں کافی کام کیا ہے۔

chitraltimes redcresent distributes relief in kalash valley 1 chitraltimes redcresent distributes relief in kalash valley 6 chitraltimes redcresent distributes relief in kalash valley 5 chitraltimes redcresent distributes relief in kalash valley 4 chitraltimes redcresent distributes relief in kalash valley 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77909