Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روزنامہ آج پشاور کے بانی ایڈیٹرعبدالواحدیوسفی انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ‌کی اظہارافسوس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے سینئر صحافی اور روزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبد الواحد یوسفی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی صحافت کیلئے گراں قدر خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکیں گی ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ عبد الواحد یوسفی نے خیبرپختونخوا جیسے پسماندہ صوبے میں صحافت کا علم بلند کئے رکھا اور اپنی مسلسل محنت اور جدوجہد سے یہاں کی صحافت کو نئی نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔ مرحوم نے کارکن صحافی کی حیثیت اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور پھر کامیابی کی منازل طے کرتے چلے گئے ۔عبد الواحد یوسفی نے اپنے اُصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور صوبے کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی ۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دُعا کی ہے جبکہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے (آمین)۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27548