The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کیے جا سکتے ہیں: وزارتِ داخلہ

Chitral Times

روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کیے جا سکتے ہیں: وزارتِ داخلہ

روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کیے جا سکتے ہیں: وزارتِ داخلہ

روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کیے جا سکتے ہیں: وزارتِ داخلہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وزارتِ داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022ء کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روزازنہ کی بنیاد پر بہت درخواستیں مل رہی ہیں، درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے۔سینیٹ اجلاس میں وقفہء سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب ایوان میں پیش کر دیا۔وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے، اس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق پاسپورٹ کی پرنٹنگ تین شفٹوں میں فعال بنائی گئی ہے، پاکستانی مشینز سے جو پاسپورٹ اجراء کے لیے بھیجے گئے وہ پرنٹ کر کے بھیج دیے، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹیگری میں کوئی تاخیر نہیں، نارمل پاسپورٹ اجراء میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی نئے پرنٹرز نصب کیے جائیں گے پاسپورٹ تاخیر کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، سیکیورٹی انک، لیمینیٹس، اسپیئر پارٹس کی خریداری میں غیر معمولی تاخیرکا سامنا ہے، جنوری سے20 پرنٹرز اور 20 لیمینیٹرز کی خریداری کا عمل شروع کیا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی تیاری میں 8 سے 9 ماہ لگتے ہیں، ستمبر میں فراہمی متوقع ہے، 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز، 2 ای پاسپورٹ مشینیوں کا آرڈر جولائی میں دیا، جن کی فراہمی ستمبر میں متوقع ہے، وزارتِ خزانہ نے دونوں خریداریوں کے لیے مطلوبہ فنڈز مختص یا جاری نہیں کیے۔

سابق آرمی چیف باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا تھا، انہوں نے 1977ء میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی تھی۔اقبال جاوید باجوہ نے 1980ء کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی، برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔