Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ذہنی صحت کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد

شیئر کریں:

ذہنی صحت کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ذہنی صحت اور اس سے جڑے پیچیدگیوں کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اپر چترال میں ہائیو پاکستان اور کمیونٹی اینویٹیو لیب کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور پروفیسرز و لیکچررز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

پروگرام آرگنائزر کریم اللہ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ذہنی صحت اور امن کے موضوع پر ہائیو پاکستان کی جانب سے اس آگاہی پروگرام اور ملک بھر میں امن کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان ہیلتھ بورڈ کے ماہر نفسیات ثانیہ ارم نے کہا کہ جس طرح ہم اپنی جسمانی صحت اور جسمانی بیماریوں سے متعلق آگاہ رہتے ہیں اسی طرح ہمیں ذہنی صحت اور ذہنی بیماریوں کے حوالے سے بھی خود کو باخبر رکھنی ہوگی تاکہ کسی قسم کا مسئلہ رونما ہونے کی صورت میں ماہرین سے رجوع کرکے کونسلنگ یا پھر علاج شروع کروایا جا سکیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں کم عمر نوجوانوں میں ذہنی مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی عمومی وجہ ماحول اور اس قسم کی پیچیدگیوں کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا ہے۔ہائیو پاکستان کا بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ علاقے کے اس ابھرتے ہوئے مسئلے پر انہوں نے بھی کام شروع کیا ہے۔

 

سیمینار کے دوسرے اسکالر عباد الرحمن نے ذہنی صحت اور ذہنی بیماریوں کے سماجی وجوہات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جو آگاہی مہم شروع کی گئی ہے اس کے یقینا مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انھوں نے مذید کہا کہ بدقسمتی سے ذہنی صحت ہماری نصاب کا حصہ نہیں اور نہ ہی پالیسی بنانے والے اس حوالے سے کوئی پالیسی بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مسئلہ چترال کی حد تک کافی پیچیدہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے دور میں ذہنی صحت کو بنیادی انسانی حقوق میں شامل کیا گیا ہے اور انسانی حقوق والے اسے بنیادی انسانی حقوق قرار دے رہے ہیں اس حوالے سے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ذہنی بیماریوں سے پھیلنے والے پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکیں۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بھی سیشن میں بھر پور انداز سے حصہ لیا اور ذہنی مسائل و بیماریوں کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے پروفیسرز اور لیکچررز نے بھی اس سیشن میں بھر پور انداز سے شرکت کرکے اپنے تجربات شیئیر کئے۔

 

پروگرام کے اختتام پر وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی فرمان علی شاہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے اس موقع پر ہائیو پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس حساس اور پیچیدہ موضوع پر بہترین سیشن اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔انہوں نے مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرامات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس سیمنار میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کثیرتعداد میں شرکت کی۔

chitraltimes seminar on mental health upper chitral booni sania akhsp chitraltimes seminar on mental health upper chitral booni chitraltimes seminar on mental health upper chitral alwaiz chitraltimes seminar on mental health upper chitral2 chitraltimes seminar on mental health upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81149