The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دیوسیر یارخون میں سیلاب میں بہہ کر ایک شخص لاپتہ، درجنوں مویشی سیلاب میں بہہ گئے 

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعرات کی صبح اپر یارخون کے گاؤں دیو سیر میں ایک شخص اس وقت سیلابی ریلے میں پھنس کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جب وہ مال مویشی لے کر چراگاہ کی طرف جارہے تھے۔ کہ اچانک سیلاب کے زد میں آیا۔  گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں گاؤں کے سینکڑوں مویشی بھی بہہ گئے جن میں بھیڑ اور بکریاں شامل تھے۔ گاؤں کے ایک باشندے نے فون پر چترال ٹائمز کو بتایاکہ دیوسیر گاؤن کے مسمی جمروز خان ولد خوش جوان عمر 63 سال سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہے، جبکہ سیلاب سے دیوسیر گاؤں میں کھیتوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا  ہے۔ انھوں نے بتایا کہ    اسماعیلی والنٹیرز لاپتہ شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔