The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دُمیل ویلفیئر سوسائٹی لوئر چترال کا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے خلاف پشاورمیں احتجاجی مظاہرہ

Chitral Times

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ ) دُمیل ویلفیئر سوسائٹی ضلع لوئر چترال کی جانب سے پشاور پریس کلب کے باہر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت دُمیل ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرستِ اعلیٰ عصمت اللہ دمیلی، سابق کونسلر گل ولی، خیال محمد، شروز خان اور دیگر افراد نے کی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دُمیل کی مقامی ڈسپنسری میں کلاس فور کی پوسٹ پر دروش اور ارندو جیسے دیگر علاقوں کے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے، حالانکہ اس پوسٹ پر مقامی افراد کا حق تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) لوئر چترال کو درخواستیں دی گئیں، لیکن ڈسپنسری کے اصل حق دار، جائیداد کے مالک، کو نظرانداز کیا گیا۔

مظاہرین کے مطابق ڈی ایچ او کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے موقع پر جاکر جائیداد کے مالک خیال محمد کے حق میں فیصلہ دیا، مگر اس کے باوجود مقامی حق دار کو نظرانداز کرتے ہوئے کسی اور علاقے کے فرد کو بھرتی کیا گیا۔

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر منصفانہ بھرتی کو فوری طور پر منسوخ کرکے مقامی حق دار شخص کو اُس کا حق دیا جائے۔

chitraltimes villager of domel protest infront of press club peshawar