پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) مجاز حکام نے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس پروموشن پالیسی2009میں درج ذیل مزید ترمیم کی جائے. پیراIIIکے ذیلی پیرا(K)کیلئے مندرجہ ذیل ترمیم کی جائے گی (K)ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے پر ملازمت سے دو سال کے اندر ریٹائر ہونے والے افسر کو مڈ کیئر منیجمنٹ کورس (MCMC)، سینئر منیجمنٹ کورس (ایس ایم سی) نیشنل منیجمنٹ کورس(ایم ایم سی) اور نیشنل ڈیفنس کورس (این ڈی سی)کی لازمی متعلقہ ٹریننگ سے مستثنی کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا (ریگولیشن ونگ) کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔
دو سال کے اندر ریٹائر ہونے والے افسران منیجمنٹ کورس ٹریننگ سے مستثنی قرار
دو سال کے اندر ریٹائر ہونے والے افسران منیجمنٹ کورس ٹریننگ سے مستثنی قرار