The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکج میں ترمیم

Chitral Times

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکج میں ترمیم

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکج میں ترمیم

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکج میں ترمیم

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) حکومت نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کو مستقل ملازمت دینے کا حوالے سے وزیراعظم امدادی پیکج کے قواعد میں ترمیم کر دی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم کے بعد ملازمین ورثا کو کنٹریکٹ کے بجائے مستقل ملازمت دی جا سکے گی، اور گریڈ 15 کی پوسٹ کیلیے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار نچلے گریڈ پر ملازمت کے لیے اپلائی کر سکے گا۔وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006 اور 2015کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے، اے ڈی بی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے۔اے ڈی بی نے سینٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لْک رپورٹ جاری کر دی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل ہیں، توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کی وجہ درآمدی فیول پر منحصر ہے، پاکستان میں 3.0 ٹیراواٹ بجلی متبادل انرجی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی پیداوار میں کمی ہورہی ہے، پالیسی نہ ہونے کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمایہ کاری میں فقدان ہو رہا ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2019 میں پاکستان میں مقامی آئل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی، پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کررہا ہے، پاکستان میں کوئلے کے ذخائر تقریباً 3 ارب ٹن ہیں۔