دروش نادرا آفس میں افغان شہریوں کیلئے کارڈز بنانے میں ملوث سہولت کار اور والد گرفتار، مقدمہ درج
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کے نادرا افس دروش میں ایک بار پھر افغان شہریوں کیلئے کارڈز بنانے میں ملوث سہولت کار اور والد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ملزم خود کو پاکستانی ظاہر کر کے والد سمیت جعلی ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفکیٹ بھی اپنے ساتھ لایا تھا
دوران تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر شریف احمد نے معلومات حاصل کرکے ان سے سچ اگلوا کر اعتراف جرم کرکے موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا
سہولت کاروں میں علی جان ولد محمد جان سکنہ ارندو گول بھی شامل ہیں ۔ اعتراف جرم کے بعد پولیس نے افغان شہری سمیت والد اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیے۔کامیاب تفتیشی عمل پر لوگوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دروش کے عمل کو سراہا۔
ایک ماہ قبل بھی غیر قانونی طور پر کارڈ بنانے میں ملوث 4 افراد کیخلاف پہلے سے ہی مقدمات درج ہیں اور پولیس کے حراست میں ہیں
