Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش میں تین نوجوانوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں دن بھی جاری

شیئر کریں:

دروش (چترا ل ٹائمز رپورٹ ) دروش بازار میں تین نوجوانان کا اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پانچویں دن بھی جاری رہا ۔ ۔یاد رہے کہ یہ لوگ پچھلے سال بھی محکمہ فارسٹ میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف بھوک ہڑتال کئے تھے ۔ بھوک ہڑتالیوں کے مطابق انھوں نے منتخب نماٸند گان کی یقین دہانی پر بھوک ہڑتال موخر کئے تھے تاہم 16 ماہ گزرنے کے باوجود انکی کوئی شنوائی نہ ہونے پر دوبارہ بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انھیں نوکریاں دی جائے بصورت دیگر وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ بھوک ہڑتالیوں میں محمد اسلم ، جمشید احمد، اورسلیم اللہ شامل ہیں۔

hunger strike drosh against forest
IMG 20200923 WA0008
Drosh hunger strike

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40369