Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش ،تبلیغی جماعت کے سابق امیر حضرت ولی ہزاروں آشکبارآنکھوں کے سامنے سپرد خاک

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دروش میں تبلیغی جماعت کے سابق امیر حاجی حضرت ولی کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں تبلیغی جماعت اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عوامی حلقوں کے مطابق دروش کی تاریخ میں نمازیوں کی تعداد کے لحاظ سے چند بڑے نمازہائے جنازہ میں سے ایک تھا جس کی امامت مولانا سردار حسین نے کی۔ عوامی اور دینی حلقو ں میں مقبول حاجی حضرت ولی کو تبلغی مرکز کے قریب عوامی قبرستان میں دفن کیا گیا جسے شہزادہ ضیاء الملک مرحوم نے وقف کیا تھا۔ حاجی حضرت ولی کا تعلق دروش کے نواحی گاؤں گوس سے تھا۔

hazrat wali late2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34377