Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش، شیشی کوہ میں بچے کو درخت کے ساتھ الٹا لٹکاکر تشدد کی ویڈیو وائرل ، ملزم گرفتار

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شیشی کوہ میں ایک شخص نے مرغی چوری کے الزام میں ایک چودہ سالہ بچے کو درخت سے الٹالٹکاکر اس پر تشدد کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئیر چترال نے نوٹس لیا ۔ اور ملزم کے خلاف تھانہ دروش میں ایف آئی آر کاٹی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم میر فیاض نے بچے کو درخت سےباندھ کر اس پر ڈانڈوں سے تشدد کیا ہے ۔ اور موقع پر موجود لوگوں نے بہت کوشش کے بعد بچے کو ملزم سے چھڑالئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حبیب الرحمن ولد رحمت کریم ساکنہ شیشی کوہ دروش عمر تقریبا چودہ سل ہے گزشتہ دن بازارسے واپسی پر بیج سڑک ملزم نے انھیں پکڑ لیا ہے اور چوری کے الزام میں اس پر تشدد کیا ۔جس کے خلاف ایف ائی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔اور مذید تفتیش جاری ہے ۔

دریں اثنا ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

Fir drosh fayaz

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45258