خیبر پختونخوا میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری, پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 953 روپے، اے سی بسیں 1026 روپے عام بسیں 898 اور لگژری بسیں 934روپے فی سواری مقرر
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے،250 روپے سے 246روپے مقرر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے ڈیزل سے چلنے والی بین الاضلاعی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز /منی بسیں 2.61 روپے، اے سی بسیں 2.81 روپے عام بسیں 2.46اور لگژری بسیں 2.56 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی،
تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز /منی بسیں 170روپے، اے سی بسیں 183 روپے عام بسیں 160 اور لگژری بسیں 166 روپے کرایہ وصول کریگی اس طرح پشاور تا بنوں فلائنگ کوچز /منی بسیں 509 روپے، اے سی بسیں 548 روپے عام بسیں 480 اور لگژری بسیں 499 روپے، پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز /منی بسیں 835 روپے، اے سی بسیں 899 روپے عام بسیں 787 اور لگژری بسیں 819 روپے، پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز /منی بسیں 407 روپے، اے سی بسیں 438 روپے عام بسیں 384 اور لگژری بسیں 399 روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز /منی بسیں 509 روپے، اے سی بسیں 548 روپے عام بسیں 480 اور لگژری بسیں 499 روپے، پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 577 روپے، اے سی بسیں 621 روپے عام بسیں 544 اور لگژری بسیں 566 روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز /منی بسیں 151روپے، اے سی بسیں 163 روپے عام بسیں 143 اور لگژری بسیں 148 روپے،
پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز /منی بسیں 308 روپے، اے سی بسیں 332 روپے عام بسیں 290 اور لگژری بسیں 302 روپے پشاور تاتیمرگرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 462 روپے، اے سی بسیں 497 روپے عام بسیں 435 اور لگژری بسیں 453روپے،پشاور تامینگورہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 449 روپے، اے سی بسیں 483 روپے عام بسیں 423 اور لگژری بسیں 440روپے،پشاور تادیر فلائنگ کوچز /منی بسیں 653روپے، اے سی بسیں 703 روپے عام بسیں 615 اور لگژری بسیں 640روپے،پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 953 روپے، اے سی بسیں 1026 روپے عام بسیں 898 اور لگژری بسیں 934روپے اورپشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 70 روپے، اے سی بسیں 76 روپے عام بسیں 66 اور لگژری بسیں 69 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاور تا میران شاہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 681 روپے، اے سی بسیں 733 روپے عام بسیں 642 اور لگژری بسیں 668 روپے، مردان تا ہری پور براستہ موٹروے فلائنگ کوچز /منی بسیں 303 روپے، اے سی بسیں 326 روپے عام بسیں 285 اور لگژری بسیں 297 روپے،پشاور تا ٹانک فلائنگ کوچز /منی بسیں 731 روپے، اے سی بسیں 787 روپے عام بسیں 689 اور لگژری بسیں 717 روپے،
مردان سے مانسہرہ براستہ موٹر وے فلائنگ کوچز /منی بسیں 465 روپے، اے سی بسیں 500 روپے عام بسیں 438 اور لگژری بسیں 456 روپے،کوہاٹ تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز /منی بسیں 606 روپے، اے سی بسیں 652 روپے عام بسیں 571 اور لگژری بسیں 594 روپے،مردان تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز /منی بسیں 919 روپے، اے سی بسیں 988 روپے عام بسیں 866 اور لگژری بسیں 901 روپے،مردان تاایبٹ آباد براستہ موٹروے فلائنگ کوچز /منی بسیں 402 روپے، اے سی بسیں 433 روپے عام بسیں 379 اور لگژری بسیں 394 روپے،مینگورہ تا صوابی براستہ موٹر وے فلائنگ کوچز /منی بسیں 339 روپے، اے سی بسیں 365 روپے عام بسیں 320 اور لگژری بسیں 333 روپے،مینگورہ تامردان براستہ موٹر وے فلائنگ کوچز /منی بسیں 277 روپے، اے سی بسیں 298 روپے عام بسیں 261 اور لگژری بسیں 271 روپے، پشاور تا تیمرگرہ براستہ موٹر وے فلائنگ کوچز /منی بسیں 519 روپے، اے سی بسیں 559 روپے عام بسیں 490 اور لگژری بسیں 509 روپے،پشاور تا مینگورہ براستہ موٹر وے فلائنگ کوچز /منی بسیں 514 روپے، اے سی بسیں 554 روپے عام بسیں 485 اور لگژری بسیں 504 روپے،
پشاور تا بونیر براستہ موٹر وے فلائنگ کوچز /منی بسیں 407 روپے، اے سی بسیں 438 روپے عام بسیں 384 اور لگژری بسیں 399 روپے،پشاور تا باجوڑ فلائنگ کوچز /منی بسیں 347 روپے، اے سی بسیں 374 روپے عام بسیں 327 اور لگژری بسیں 340روپے،مردان سے تیمرگرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 282روپے، اے سی بسیں 303 روپے عام بسیں 266 اور لگژری بسیں 276 روپے،مردان تا باجوڑ فلائنگ کوچز /منی بسیں 352 روپے، اے سی بسیں 379 روپے عام بسیں 332 اور لگژری بسیں 346 روپے،پشاور تا لکی مروت کوچز /منی بسیں 538 روپے، اے سی بسیں 579 روپے عام بسیں 507 اور لگژری بسیں 527 روپے، پشاور سے ہنگو فلائنگ کوچز /منی بسیں 290 روپے، اے سی بسیں 312 روپے عام بسیں 273اور لگژری بسیں 284 روپے،پشاور سے کرک کوچز /منی بسیں 363 روپے، اے سی بسیں 391 روپے عام بسیں 342 اور لگژری بسیں 356 روپے،پشاور سے ٹل کوچز /منی بسیں 436 روپے، اے سی بسیں 469 روپے عام بسیں 411 اور لگژری بسیں 428 روپے اورپشاور سے کرم کوچز /منی بسیں 564 روپے، اے سی بسیں 607 روپے عام بسیں 531 اور لگژری بسیں 553 روپے وصول کیا جائیگا،
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دینی مدارس اور دیگرتعلیمی اداروں ِ کے طلبہ، نابینا / معذور(خصوصی)افراد اور 50 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر اکنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہو تو پھر ڈ یلیکس سٹیج کیرج گاڑیوں کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

