Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 33 فیصد شرح نمو (گروتھ ریٹ) ظاہر کیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں 33 فیصد شرح نمو یعنی گروتھ ریٹ کے ساتھ اگے بڑھ کر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کیپرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ادارے نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں کل 4.3 ارب روپے کی محصولات اکٹھی کی جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ادارے نے 3.26 ارب روپے کے محصولات اکھٹی کی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران ادارے کا شرح نمو 33 فیصد بنتاہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارے نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں سروسز شعبہ جات پر سیلز ٹیکس سے کل 4 ارب روپے اکھٹے کیے جبکہ کل 29.9 کروڑ روپے کی محصولات انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ سسس کی مد میں اکھٹی کی۔

گزشتہ سال کے انہی تین ماہ میں ادارے نے سروسز شعبہ جات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 3.2 ارب روپے اکٹھے کیے تھے جبکہ 4 کروڑ روپے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں جمع کیے گئے تھے۔ 

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ نے کیپرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کیپرا کا بنیادی مقصد خیبرپختونخوا کو مالی طور پر مستحکم اور خود مختار بنانا ہے اور یہ کامیابی ان مقاصد کے حصول کے لیے پیش قدمی ہے۔

کرونا وبا نے ملکی اور صوبائی معیشت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ معیشت کی ایسی ناگفتہ بہ صورت حال میں 33 فیصد شرح نمو کے ساتھ اگے بڑھنا ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ 

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی صوبائی حکومت کے اصلاحات اور ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی انتھک محنت کی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔  فیاض علی شاہ کا کہنا تھا کے ادارہ اگر اسی رفتار کے ساتھ بڑھتا رہا تو وہ پر امید ہے کہ رواں مالی سال کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے گئے 20 ارب روپے کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیں گے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40682