The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، تین ماہ میں 9کروڑ70 لاکھ سے زائد آمدنی ہوئی.مشیر سیاحت زاہد چن زیب

Chitral Times

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، تین ماہ میں 9کروڑ70 لاکھ سے زائد آمدنی ہوئی.مشیر سیاحت زاہد چن زیب

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، تین ماہ میں 9کروڑ70 لاکھ سے زائد آمدنی ہوئی.مشیر سیاحت زاہد چن زیب

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، تین ماہ میں 9کروڑ70 لاکھ سے زائد آمدنی
صوبائی حکومت کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت نظر آنے لگی،ٹورازم اتھارٹی کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کرونگا، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت نظر آنے لگی ہے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں مختلف ذرائع جن میں اتھارٹی کی پراپرٹیز کے سالانہ کرائے، کیمپنگ پاڈز، ریسٹ ہاؤسز کی بکنگ، اور ٹورسٹ سروسز ونگ کی رجسٹریشن سے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل کی ہے۔مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پربہترین حکمت عملی کی بدولت صوبے میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے اور خود مختار بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور آئندہ چند ماہ میں مزید بہتری کی توقع ہے۔مشیر سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام کامیابیاں بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں اور مستقبل میں بھی اس آمدنی کو بڑھانے کے لیے مزید ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو مزید فروغ ملے۔ سیاحت کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور سیاحت کی انڈسٹری مزید بہتری کی جانب چل پڑی ہے۔