Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں سال 2023 میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد، سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح چترال لوئرکا وزٹ کیا

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں سال 2023 میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد، سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح چترال لوئرکا وزٹ کیا

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ کی سال 2023 میں سیاحوں کی آمد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ صوبے کی مختلف اضلاع میں کتنے کتنے سیاحوں کی ریکارڈ آمد ممکن ہوئی، ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے زیرنگرانی 1422 ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب نے ڈیٹا جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 26 دسمبر 2023 تک 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا۔ صوبے کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 4 ہزار 554 رہی۔

سال 2023 میں سب سے زیادہ سیاح گلیات وادی میں ریکارڈ کئی گئے۔ گلیات میں جنوری سے دسمبر تک 63 لاکھ، 48 ہزار سے زائد سیاح سیر و تفریح کیلئے گئے، وادی ناران کاغان میں 50 لاکھ 80 ہزار، مالم جبہ میں 35 لاکھ 49 ہزار سے زائد سیاح آئے، دیر اپر اور دیر لوئر میں ایک سال کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار 740 سیاح سیرو تفریح کیلئے گئے۔

چترال لوئر میں 5 لاکھ91 ہزار 330 جبکہ اپر چترال میں 38 ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی۔ سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح 1 ہزار 624 سیاح چترال لوئر میں ریکارڈ کئے گئے۔چترال اپر میں 791، دیر اپر اور لوئر میں 417، گلیات میں 237، مالم جبہ میں 588 جبکہ ناران کاغان میں 897 غیر ملکی سیاح آئے۔

 

chitraltimes tourists visits kp during 2023


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
83630