The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں کو بروقت ایمرجنسی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ 

Chitral Times

خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں کو بروقت ایمرجنسی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ 

خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں کو بروقت ایمرجنسی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ 

خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں کو بروقت ایمرجنسی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت نے نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے اور بچوں کو بروقت ایمرجنسی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت محکمہ صحت کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ، وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی سید امتیاز حسین شاہ ، سیکرٹری صحت عدیل شاہ کے علاو ¿ہ نجی تنظیم چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سٹیلائٹ سنٹر کے قیام کےلئے مجوزہ پروگرام کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا مقصد بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لانا ہے۔

مجوزہ پروگرام کے تحت صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ 9 ایمرجنسی رومز اور 100 ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹرز قائم کیے جائیں گے جن سے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم ہونگی۔ مزید بتایا گیا کہ یہ ایمرجنسی رومز اور سیٹلائٹ سنٹرز صوبے کے سرکاری تدریسی اور ثانوی ہسپتالوں میں قائم کئے جائیں گے جن میں 24 گھنٹے ڈاکٹر اور دیگر تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا۔اجلاس میں ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کے لئے محکمہ صحت اور نجی تنظیم چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن کے درمیان معاہدے کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ معاملہ حتمی منظوری کےلئے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے مذکورہ پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ہوم ورک جلد مکمل کرکے کابینہ کی حتمی منظوری کےلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں اصلاحات اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس مقصد کےلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس سلسلے میں تمام درکار وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکا  بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے میں سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا اور سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مو ¿ثر کارروائی سے بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا۔ وزیر اعلیٰ نے حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہم ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے حملے میں رورل ہیلتھ سنٹر کے خواتین عملے سمیت پانچ شہریوں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر پر حملہ کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس طرح کی کارروائی میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

دریں اثنا  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے پارہ چنار اور تیمر گرہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔