The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے پی ایم ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تقریب

Chitral Times

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے پی ایم ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تقریب

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے پی ایم ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تقریب

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اسلام آباد کلب میں APML کی طر ف سے خواتین کے عا لمی دن کے موقع پر ایک تقریب منقعد کی گئی جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شر کت کی۔ اس موقع پہ شر کاء سے پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نو منتخب سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم، اور ویمن ونگ پاکستان کی جنرل سیکرٹری تقدیرہ خان نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کی طر ف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ جس میں یونین کونسل لیول سے قوی اسمبلی اور سینیٹ تک خواتین کی نمائندگی میں اضافہ قابل ذکر تھا۔ مزید براں مستقبل میں بھی خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنے منشور کے مطابق مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جس سے سید پرویز مشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
APML Islamabad women day 1

APML Islamabad women day 4

APML Islamabad women day 2