Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواتین کو دوران ملازمت ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔قانون کے دائرہ کار میں جامعات، آرٹ اسٹوڈیو، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کو بھی شامل کرلیا گیا۔بل کے مطابق ملوث سرکاری ملازم کی نوکری ختم اور ترقی روکنے کی سزا ہوسکتی ہے، جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک بھی قابل سزا جرم ہوگا۔بل کے مطابق ہراسانی کی درخواستوں پر فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
55809