Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کا لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

حکومت کا لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا، ان کے بہتر مستقبل کیلئے منصوبے شروع کئے، 2013 میں نواز شریف نے یوتھ پروگرام کا آغاز کیا، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے اور گزشتہ دور میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی گئی، رواں سال لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت نے نوجوانوں کو شر پسندی کی طرف راغب کیا اور منفی باتوں کے ذریعے ان کی ذہن سازی کی گئی۔شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اسی کا تسلسل ہے، ہر محب وطن ان واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 54 ہزار بچوں کو مختلف کھیلوں کا حصہ بنا چکے ہیں، نیشنل انوویشن پروگرام کے تحت 3 ہزار طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے 21کروڑ30لاکھ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کو 21کروڑ 30لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔فنڈز بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ضروری سروسز میں بہتری کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے خرچ ہوگی

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74964