حکومت کا عوام کی سہولت کیلیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکیگا۔
اکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس (PAS) ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (DMS) اور آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحانات (سیکنڈٹرم 2024) 02-ستمبر-2024 سے 11-ستمبر-2024 تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (STI) واقع بنو لنٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس (PAS) ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (DMS) اور آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحانات (سیکنڈٹرم 2024) 02-ستمبر-2024 سے 11-ستمبر-2024 تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (STI) واقع بنو لنٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں کریمنل لاء II (I) کا پرچہ بروز پیر 02 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے ایک بجے تک دن منعقد کیا جائیگا۔ اسی طرح کریمنل لاء -ٰٰٰٰI II (II)کا پرچہ بروزمنگل 03 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے ایک بجے تک،
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس (PAS) ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (DMS) اور آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحانات (سیکنڈٹرم 2024) 02-ستمبر-2024 سے 11-ستمبر-2024 تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (STI) واقع بنو لنٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں کریمنل لاء II (I) کا پرچہ بروز پیر 02 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے ایک بجے تک دن منعقد کیا جائیگا۔ اسی طرح کریمنل لاء -ٰٰٰٰI II (II)کا پرچہ بروزمنگل 03 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے ایک بجے تک،
ریونیو لاء II (I) کا پرچہ بروز بدھ 04 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے 1 بجے تک دن، ریونیو لاء III (II) کا پرچہ بروز جمعرات 05 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے ایک بجے تک دن، جیل کا پرچہ بروز جمعہ 06 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے 11:30 بجے تک دن، سول لاء II (I) کا پرچہ بروز پیر 09 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے 1بجے تک، ٹریژری کا پرچہ بروز منگل 10 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے سے 1 بجے تک اور
لوکل گورنمنٹ کا پرچہ بروز بدھ 11 ستمبر 2024 کو صبح دس بجے تک منعقد کیا جائیگا۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ پرچوں کے لئے اپنے ذاتی بیئر ایکٹس (بغیر کمنٹری) اپنے ساتھ لائیں۔ تا کہ بیئر ایکٹس کی مدد سے سوالوں کے جواب دے سکیں اگر کوئی امیدوار اپنے ساتھ اپنی ذاتی کتابیں / بیئر ایکٹس (بغیر کمنٹری) لانے میں ناکام ہواتو شعبہ امتحانات اسے سوالیہ پرچے کوحل کرنے کے لئے بیئر ایکٹس فراہم کرنے کا ذمہ ار نہیں ہوگا۔ جبکہ اگر کسی امیدوار کے پاس بیئر ایکٹس کے علاوہ دیگر کتابیں پائی گئیں تو اس کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
امیدوارں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے لئے اپنے ساتھ پین،پنسل اور پیپر اپنے ساتھ لائیں، تاہم آنسر،شعبہ امتحانات کی جانب سے فراہم کی جائے گی شیٹ جبکہ امتحانی ہال میں بیئر ایکٹس کی سوفٹ کاپی کے لئے موبائل فون لیپ ٹاپ یا دیگر آڈیوویژول آلات، ساتھ لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ متعلقہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے سفارش کردہ نامزدگی پروفارمہ مذکورہ امتحان کے آغاز سے پہلے کم ازکم ایک ہفتہ پہلے،وارننگ لیٹر کے ہمراہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکو جانی چاہئیں۔ تمام امیداوروں کے لئے امتحان کے دن اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا بھی لازمی ہے، جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی خلاف ورزی پر پرچے کی منسوخی سمیت سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔