The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حکومت نے پیٹرول پرعائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کردیا

Chitral Times

حکومت نے پیٹرول پرعائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول پرعائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول پرعائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 10،10 روپے اضافہ کر کے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔پیٹرولیم ڈویڑن سے جاری نوٹیفکسن کے مطابق 16 مارچ سے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بھی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، ڈیزل پر بھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔حکومت کے اس اقدام پر ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کا متوقع ریلیف بھی لیوی کی نذر ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آبی پرندوں کی 2 سال بعد پنجاب کی جھیلوں اور تالابوں کی طرف واپسی

لاہور(سی ایم لنکس) آبی پرندوں کی 2 سال بعد پنجاب کی جھیلوں، تالابوں اور آبی ذخائر کی طرف واپسی ہوگئی۔فلمنگوز (گلابی بگلے، لم ٹنگو) کی قطاریں اپنے قدرتی مسکنوں کی جانب واپسی کا سفر مکمل کر چکی ہیں جو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق آبی پرندوں کی واپسی غیر قانونی شکار اور جال کے خاتمے، مسلسل نگرانی اور محفوظ ماحول کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نایاب جنگلی حیات اور پرندوں کی حفاظت کیلئے ایک جامع نگرانی کا نظام لاگو کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔پنجاب میں پہلی بار آبی پرندوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے پیٹرولنگ سسٹم متعارف کروایا گیا، جس کے ذریعے تالابوں، جھیلوں اور آبی ذخائر کے اردگرد سخت نگرانی کو یقینی بنایا گیا،

اس کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بھی اس مشن میں شامل کیا گیا جس نے غیر قانونی شکار کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ماحول کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔آبی پرندوں کی خوراک کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا جس میں سمندری اور آبی نباتات و حیوانات کے تحفظ کے اقدامات شامل تھے، وائلڈ لائف فورس نے غیر قانونی جال لگانے اور پرندے پکڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں غیر قانونی شکار کا رجحان کم ہوا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی اس کامیابی پر رپورٹ شائع کی جس میں پنجاب کی جھیلوں میں آبی پرندوں کی واپسی کو ایک مثبت ماحولیاتی تبدیلی قرار دیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس طرح روٹھی ترقی واپس آ رہی ہے، ویسے ہی آبی پرندے بھی پنجاب کی طرف لوٹ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلمنگوز کی واپسی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایک سال کے اقدامات کا خوشگوار نتیجہ ہے۔مریم اورنگزیب نے آبی پرندوں کو ماحولیاتی توازن اور قدرتی نظام کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پرندوں، جھیلوں اور ماحولیاتی توازن کا تحفظ دراصل زندگی کا تحفظ ہے، اگر پرندے اور جھیلیں زندہ نہ رہیں تو انسان بھی زندہ نہیں رہیں گے۔