Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبرپختونخوا کا عیدالاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کی ہدایات 

Posted on
شیئر کریں:

حکومت خیبرپختونخوا کا عیدالاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کی ہدایات

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں. محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے 13 اپریل 2023 کے فیصلے اور فیڈرل ٹریژری رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو مہینے کے تیسرے عشرے میں منائے جانے والے مذہبی تہواروں کے لئے تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی تہوار سے پانچ دن پہلے ادا کرنی ہیں۔محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تنخواہیں اور پینشن 23 جون 2023کو ایڈوانس میں جاری کی جائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75958