Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ بارشوں سے کچی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، فوری امداد دی جائے۔۔۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) حالیہ مسلسل بارشوں سے جہاں مواصلاتی نظام اورکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں وہیں پرمتعدد رہائشی مکانات کوجذوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا۔جن میں متعدد کچی مکانات شامل ہیں۔ گرم چشمہ مردان کے علاقے میں رحمت نبی ولد شیرگلاب خان کی رہائشی مکانات اُس وقت زمین بوس ہوئے جب مکین خطرے کے پیش نظرمحفوظ مقامات میں منتقل ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مکانات دن کے وقت گرنے کے باعث مکین محفوظ رہے ورنہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔ اسی طرح چترال کے دیگرمقامات دنین شینجال، چیوڈوک اور اُن اکثرمقامات پرمکانات کوجذوی نقصان پہنچنے کے اطلاعا ت ہیں جوڈھلوان علاقوں میں تعمیرہوئے ہیں۔https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/1077717845931621/?t=0

دریں اثنا چترال چیمبرآف کامرس چترال اورسی سی ڈی این کے صدر اورسابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اورڈی ڈی ایم اے کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کی فوری مدد کریں اورمکانات کی دوبارہ تعمیر میں انکی خاطرخواہ مدد کی جائے۔

chitral rain damages 3 1
chitral rain damages 5
chitral rain damages 2
chitral rain damages 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
34477