Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حاجی محمد ظفرکے والد محترم (مرحوم) کیلئے دوبئی میں قرآن خوانی

شیئر کریں:

دوبئی (نمائندہ چترال ٹائمز) دوبئی میں مقیم معروف سماجی شخصیت اوراورسیز چترالیز ویلفئیرایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ظفر کے والد حاجی محمد حکیم خان مرحوم کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں چترال اور خیبر پختو نخواہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعدار میں شرکت کی اور حاجی ظفر سے انکی والد کے انتقال پر انکے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ،
اس موقع پر پاکستان پییپلز پارٹی یو اے ائی کے نایب صدر نظار والی شاہ نے نے کہا کہ مرحوم حاجی صا حب انتہائی نیک اور سچاانسان تھے ۔ ان کے اچھے اخلاق سے سب لوگ متاثر تھے .وہ ایک بہترین سوشل ورکر بھی تھے. انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.
درین اثنا حاجی محمد ظفر نے تمام دوستوں رشتہ داروں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنھوں نے ان کے والد کے انتقال پر ان کے ساتھ ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20768