Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے آئی یوتھ مولدہ فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر.

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )ایک ماہ سے جاری جےآئی یوتھ مولدہ ٹورنمنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ گزشتہ روز  اختتام کو پہنچا.اس ٹورنمنٹ میں چترال بھر کے 80 ٹیموں نے حصہ لیا. اور فاینل میچ مولدہ نوجوانوں بمقابلہ ینگ سٹار موڑدہ کے مابین کھیلا گیا جس میں ینگ سٹار فٹ بال ٹیم نے نوجوان مولدہ کو 1 کے مقابلہ 3 گول سے شکست دیکر ٹورنمنٹ کافاتح ٹیم قرار پایا.
ٹورنمنٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے. میچ اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور نوجوانوں کے مختلف مسایل کے حل کی یقین دہانی کی. اس موقع جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے کامیاب ٹورنمنٹ کے انعقاد پر جے آئی یوتھ موڑدہ کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی مزید تعاون کی یقین دہانی کی.

ji youth torunament chitral3 ji youth torunament chitral4 ji youth torunament chitral8 ji youth torunament chitral9 ji youth torunament chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3567