Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنوری کے دوسرے ہفتے وزیر اعظم چترال کا دورہ کرکے گولین بجلی گھر کا افتتاح کرینگے۔۔شہزادہ افتخار الدین

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہاہے کہ گولین گول بجلی گھر کی افتتاح کے بعد لوئیر چترال کے ساتھ سب ڈویژن مستوج کو بھی بجلی دی جائیگی ۔ جس کے بعد بجلی کے حوالے سے سیاست چمکانے والوں کی دکانین مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔ چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے نے بتایا کہ چترال ٹاؤن کیلئے 10mbٹرانسفرمیر دوبارہ جوٹی لشٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ جس کی تنصیب چند دنوں کے اندر مکمل ہوجائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان جنوری کے دوسرے ہفتے چترال کا دورہ کریں گے اور گولین گول بجلی گھر کی افتتاح کے ساتھ گیس پلانٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ جبکہ اس سے پہلے 28دسمبر کو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چترال میں طلب کیا گیا ہے ۔ جس میں واپڈا، پیسکو، پیڈوودیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اسٹیڈنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پیڈو کے چیف ایگزیکٹیو اورصوبائی سیکریٹری انرجی مدعو تھے مگر ان کی غیر حاضری کی وجہ سے معاہدہ پر دستخط نہ ہوسکا۔ تاہم وزیر اعظم کی چترال آمد سے پہلے ان تینوں اداروں کے مابین معاہد ہ طے پائیگا۔ شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی مگر وہ نہ دے سکے۔ اب گولین سے چار میگاواٹ بجلی سب ڈویژن کودی جائیگی۔ اور یہ چار میگاواٹ پیڈو کی موجودہ لائین ہی کے زریعے دی جائیگی ۔ جبکہ مستقبل کیلئے کاغلشٹ کے مقام پر 20x26mbکی ٹرانسفرمیرلگایا جائیگا۔ جن کیلئے 52کروڑ روپے وفاقی بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔ شہزادہ افتخار الدین نے بعض افراد کی طرف سے بجلی کے حوالے سے سیاست چمکانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی100 دیہات کو بجلی دینے کی منظوری دے چکاہے ۔مگر بعض ٹیکنکل وجوہات کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوگیا ہے ۔ جن کو حل کرنے کے بعد چترال کے ساتھ سب ڈویژن مستوج کی بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ جس کیلئے عوام کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ ایم این اے نے مذید بتایا کہ گرم چشمہ روڈ کی پہلے پورشن 42کلومیٹرکیلئے ٹینڈر آج کھولے گئے جبکہ دوسری پورشن کیلئے بھی بہت جلد ٹینڈر کا عمل مکمل ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3443