Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل الیکشن کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او لوئیر چترال کے زیرصدارت اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

جنرل الیکشن کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او لوئیر چترال کے زیرصدارت اجلاس

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عام انتخابات کے تیاریوں,سیکیورٹی انتظامات، پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد کے حوالے سے ڈی پی او لوئیر چترال قمرحیات خان کے زیر صدارت خدمت مرکز لوئر چترال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان ، ڈی پی پی ایاز زرین،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم،ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ اووز، تمام تھانہ جات کے محرر اسٹاف، ٹریفک ، آفس اور لائن اسٹاف نے شرکت کی۔
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کہا کہ عام انتخابات 2024 کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پلان کے مطابق بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے مرتب شدہ سکیورٹی پلان کے تحت تمام پولیس جوانوں کو ان کی ڈیوٹی کے متعلق اگاہ کیا جائے۔
تمام سپر وائزری افسران الیکشن ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل الیکشن ڈیوٹی کے متعلق ہدایات کریں گے۔ ڈی۔پی او لوئر چترال نے مزید کہا کہ الیکشن ڈیوٹی بہت اہم ہے الیکشن عملے اور میٹریل کی بروقت ترسیل اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

chitraltimes dpo chitral lower meeting to review election arrangements 3 chitraltimes dpo chitral lower meeting to review election arrangements 1

chitraltimes dpo chitral lower meeting to review election arrangements 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84449