The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 10 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جغور میں‌ٹرک حادثے کاشکار، کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا

Chitral Times

جغور میں‌ٹرک حادثے کاشکار، کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا

جغور میں‌ٹرک حادثے کاشکار، کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا

چترال (محکم الدین ) کوہاٹ سے چلنے والا ٹرک چترال پہنچ کر حادثے کا شکار ہوا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق جغور چترال میں جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ٹرک نمبر GLTD 1531جسے ڈرائیور زمال خان چلا رہا تھا ۔ کوہاٹ سے 400بیگ سیمنٹ لوڈ کرکے چترال کیلئے روانہ ہوا ۔ اور بدھ کی صبح چترال پہنچ کر سیمنٹ ٹھیکہ دار کے حوالے کرنے کیلئے مین روڈ سے جوڈیشل کمپیلکس عارضی کچی سڑک عبور کر رہا تھا ، کہ سڑک لوڈ برداشت نہ کر سکا ۔ اور ٹرک کے نیچے سے سڑک سرک گئی ۔ جس کی وجہ سے سیمنٹ سے لدا ٹرک نیچے گرتے ہوئے اُلٹ گیا ۔ اور ٹرک کو نقصان پہنچا ، جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا ، متاثرہ ٹرک سے بکھرے ہوئے سیمنٹ کی بوریاں جمع کرنے کا کام جاری ہے ۔ جبکہ ٹرک کو نکالنے کیلئے کرین طلب کیا گیا ہے ۔ ڈرائیور زمال خان نے میڈیا کو بتا یا ۔ کہ حادثہ کچی سڑک کی وجہ سے پیش آیا ۔ جو ٹرک کا بوجھ برداشت نہ کر سکا ۔ جس سے اُن کے ٹرک کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم وہ خود بچ گئے ہیں ۔
chitral truck accident2

chitral truck accident22