جشن کاغلشٹ کمیٹی ممبران کاجشن کاغلشٹ٢٠٢٥ کی تیاریوں انتظامات اور دوسرے امور کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات
اپر چترال (جمشیداحمد )جشن کاغلشٹ ٢٠٢٥ کی تیاریوں انتظامات سکورٹی اور دوسرے ضروری امور کے سلسلے میں چیرمین جشن کاغلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالملک کی ہدایت کے مطابق جشن قاقلشٹ کمیٹی ممبران نے اج جمعہ کے دن ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی اور ڈپٹی کمشنراپر چترال حسیب الرخمن خلیل سے ڈپٹی کمشنرکے دفتربونی میں ملاقات کی جشن کی تیاریوں انتظامات اور دوسرے ضروری امور کے سلسلے میں اپس میں تبادلہ خیال کیا گیا جشن قاقلشٹ کمیٹی کی جنرل سکرٹری محمد حبیب نے جشن کی انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی کمشنر کو گاہ کیا اور جشن کی اعراض و مقاصد بیاں کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن اپر چترال کا ایک تاریخی روایتی اور ثقافتی جشن ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے منایا جاتا ہے جشن کسی بھی تعصبات سے پاک ہے اس کی انعقاد کا مقصد چترال کی پرانے ثقافتی ورثہ کو زندہ رکھنا اور سیاحت کو فروع دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جشن کی انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کی کردار ہر وقت جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ سے مخلصانہ اور تعاون مثالی رہا ہے انہوں نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور محکمہ سیاحت کی گزشتہ سال جشن کے ساتھ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سال بھی تعاون اور امید کاتوقع کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر سال کی طرح ضلعی انتظامات اور سکورٹی کا مطالبہ کیا
اس موقع پرڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی نے صوبائی حکومت اور اپنی طرف سے جشن کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرخمن خلیل نے بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جشن قاقلشٹ کمیٹی اور جشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دھانی کرائی کمیٹی ممبران میں جنرل سکرٹری محمد حبیب وائیس چیرمین جے کیو سی پرویز احمد لال محسن لال صدر ڈی ایف ااے اپر چترال مظہرالرین مظہر بابر علی ممتاز احمد مہتر اور جمشیداحمد شامل تھے۔


