Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن نوروز کے موقع پر ریشن میں‌پولو میچ اورروائتی کھانوں سے مہمانوں کا تواضع

Posted on
شیئر کریں:

ریشن(شہزاد احمد)نیشنل بینک ریشن کے تعاون سے ریشن میں 21 مارچ یوم نوروز کے موقع پر پولومیچ کااہتمام کیاگیا۔میچ میں ریشن کے دوٹیموں نے شرکت کی اورشاندارکھیل پیش کرنے پرشائقین نے دونوں ٹیموں کوخوب داددی۔پروگرام کے مہمان خصوصی منیجرنیشنل بینک ریاض احمدتھے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوروز کے معنی نیا دن جو کہ شمسی سال کا پہلا دن بھی ہے اور عیسوی حساب سے 21 مارچ کو اس خطے کے ممالک خاص طور پر فارسی زبان بولنے والے افراد یہ دن جش کے طور پر مناتے ہیں۔ حقیقت میں یہ دن اہل مشرق کے لیے بہار کی آمد پر مسرت اور شادمانی کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ ان تہواروں کومنانے سے ہمارے قدیم رویات ،ثقافت زندہ رہتاہے ۔علاقے کے مکینوں نے روایتی کھانوں سے جشن نوروزکومزیدرونق دی۔
Reshun jashne nowroz 2

Reshun jashne nowroz 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20142