Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ، گورنر نے حلف لیا

Posted on
شیئر کریں:

جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ، گورنر نے حلف لیا

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز) گورنرہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے نامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان، میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور،کمشنرپشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔گورنرحاجی غلام علی کی نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81597