تین روزہ کالاش سنو سپورٹس فیسٹول کا آغاز، تحصیل چیرمین امان الرحمن نے افتتاح کیا
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کی سیاحتی مقام کالاش ویلی کی مرکزی مقام بمبوریت میں تین روزہ کالاش سنو سپورٹس فیسٹول شروع ہوا ۔ فیسٹول ضلعی انتظامیہ چترال اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ شہزادہ امان الرحمن تحصیل چیرمین چترال ل نے افتتاح کیا ،اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال کے علاوہ مختلف مکاتب فکر نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
تین روزہ ایونٹ میں آئس ہاکی، سکینگ، آئس سکیٹنگ، تیراندازی ، سنو کیمپ، کیلاشی روائتی شو اور مقامی چترالی رقص اور موسیقی شامل ہیں۔
یہ فیسٹول 5 فروری 2023 (3 دن تک ) جاری رہے گا اور اس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مقامی ثقافت کے ذریعے علاقے کی مثبت تصویر پیش کرنا ہے۔

