Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو کی دورآفتادہ علاقہ ریچ میں برفانی تودے کی زد میں اکر مکانات منہدم،  مکین معجزانہ طور محفوظ رہے

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو کی دورآفتادہ علاقہ ریچ میں برفانی تودے کی زد میں اکر مکانات منہدم،  مکین معجزانہ طور محفوظ رہے

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گاوں ریچ تورکھو دوکان نامی گاوں کے رہائشی عبدالجبار کے مکانات گزشتہ رات قریب برفافی تودے کی زد میں آکر منہدم ہوئے ، تاہم گھر کے اندر موجود13افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ریچ سے غلام استاد نے ٹیلی فون پر چترال ٹایمز کو بتایا کہ قریب رات بارہ بجے دوکان نامی گاوں کے مخالف سمت سے انتہائی شدت کے برفانی تودہ گری۔ تودے گرنے کی زور اور شدت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ برفانی تودہ دریا پار کے عبدالجبار کے مکانات کے چھت اس زور سے اڑادی کہ جستی چادرین دور دور تک پھیل گئی۔ اندر موجود لوگوں کا بچنا اسلیے ممکن ہوا کہ مکانات مٹی سے کچہ تعمیر کرنے کے بعد اوپر چادریں ڈالی گئی تھی۔ چادریں تودے کی دباو جسے مقامی زبان میں (باول)کہتے ہیں دور دور تک بکھیرگئی رہائشی مکانات کے ساتھ عبدالجبار کے مہمان خانہ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔جسے لاکھوں کا نقصان ہوا ۔غلام استاد انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے کہ شدید مہنگائی میں اتنے نقصانات کا کوئی متحمل نہیں ہوسکتا۔اس لیے متاثر مکینوں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

chitraltimes torkhow rech avalanch hit a house 4

chitraltimes torkhow rech avalanch hit a house 6 chitraltimes torkhow rech avalanch hit a house 3

chitraltimes torkhow rech avalanch hit a house 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71682