The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تورکہو ریچ میں سیلاب کی زد میں اکر دو افراد جان بحق، دوزخمی اور 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،کھڑی فصلیں، باغات اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے

Chitral Times

تورکہو ریچ میں سیلاب کی زد میں اکر دو افراد جان بحق، دوزخمی اور 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،کھڑی فصلیں، باغات اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے

تورکہو ریچ میں سیلاب کی زد میں اکر دو افراد جان بحق، دوزخمی اور 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،کھڑی فصلیں، باغات اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے

تورکہو ریچ میں سیلاب کی زد میں اکر دو افراد جان بحق، دوزخمی اور 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،کھڑی فصلیں، باغات اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے علاقہ تورکہو سورریچ میں سیلاب کی زد میں اکر دو افراد جان بحق ، دو زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہے، تقریبا 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،
سوریچ تورکہو اپر چترال کا اخری دورافتادہ گاؤں ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق پہلے زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی ، جس کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ، تاہم سیلاب میں 80فیصد علاقے کو نقصان پہنچا ہے ، کھڑی فصلیں ، باغات اور درجنوں مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں ، ایک خاتون سمیت دو افراد ملبے تلے دب کر جان بحق ہوگئے جن کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے ملبے سے نکال کر سپردِ خاک کر دیا ، سیلاب کی زد میں اکر دو افراد زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہے
اطلاع ملتے ہی اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے امدادی ٹیمیں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے ، جبکہ ریسکیو 1122اور آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے والنٹیئرز موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ عدنان نے ابتدائی طور پر دو افراد کے جان بحق ہونے اور35گھروں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔

دریں اثنا سابق ناظم شیر بہادر سے رابطہ ہوسکا جو خود بھی سیلاب متاثرین میں شامل ہے نے چترال ٹائمز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ سیلاب کے باعث گاوں کے 80% آبادی صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایک خاتون زوجہ برکت خان اور ایک مرد بلبل علی ملبے تلے دب کر وفات پا گئے ان کے لاش مقامی رضاکاروں نے سخت محنت کے بعد ریکور کی ۔جبکہ ایک فرد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیے گئے ۔ لوکل رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے مقامی پولیس موقع پر موجود ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد عملہ اور امدادی ساماں سمیت جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں جو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرینگے۔ ۔موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مشکلات پیش ارہے ہیں علاقے سے باہر رہنے والے گاوں کے لوگ حالات سے بے خبر اور پریشان ہیں۔ سابق ناظم شیر بہادر نے انتظامیہ اور مخیر اداروں سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے۔اپ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاسماندہ گاوں کے لوگ بالکل مفلوج اور بے بس ہوگئے ہیں حکومتی اور مخیر اداروں کو فوری اور خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

chitraltimes sorech torkhow flood 2 chitraltimes sorech torkhow flood 1

chitraltimes sorech torkhow upper chitral flood 1 chitraltimes sorech torkhow upper chitral flood 3 chitraltimes sorech torkhow upper chitral flood 2

chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 2 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 3 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 4 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 5 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 6 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 7 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 8 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 9 chitraltimes sorech torkhow flood upper chitral 1