Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو، بوزند کے مقام پر گاڑی حادثے میں‌ایک جان بحق دو زخمی

Posted on
شیئر کریں:

شاگرام (شراف الدین ) سب تحصیل تورکھو کے گاوں بوزند کے قریب ایک جیمنی گاڑی جس کو ڈرائیور نورالدین والد میروالی ساکن شوتخار تورکہو چلا رہے تھے قریبی گاؤں زنگلشٹ سے شوتخار جارھے تھے کہ بوزند کے قریب موڑ کاٹتے ھوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور نورالدین ولد نوروالی ساکنہ شوتخارموقع پر جان بحق ہوگئے اور محمد سلیم ولد زار خان وجدان علی ولد محمد سلیم جو کہ تین سال کا ھے شدید زخمی ھیں .زخمیوں اور لاش کو ار ایچ سی ھسپتال شاگرام منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔
اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی اور ھسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور دوسرے اسٹاف نے زخمیوں‌کو فوری طبی امداد پہنچائی اور بر وقت پوری پوری ٹریٹمنٹ دی گئی جس کو علاقے کے عوام نے سراہا ہے .
torkhow bozond accident chitral upper 21


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22699