Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمباکو نوشی پر پابندی / محکمہ زکواۃ میں افس اسسٹنٹ کے اسامیوں کو حتمی شکل/ تبادلوں کے احکامات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )تمباکو نوشی کے امتناع اور تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کے تحفظ کے آرڈی نینس 2002 اور تمام عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی پر پابندی لگائے جانے کے پیش نظر ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز‘ سرکاری گاڑیوں میں اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں اور ذیلی دفاتر کی حدود کے اندر بھی تمباکونوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مذکورہ بالا قانون کی دفعہ 11 اور 12 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ سیکشن 5 ‘ 6 یا 10 کے مندرجات کی خلاف ورزی کے مرتکب کسی بھی فرد کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی جبکہ دوسری بار اور بعد ازاں خلاف ورزی کی صورت میں ایک ہزار روپے سے کم نہیں ہوگی اور ایک لاکھ روپے تک بھی ہوسکتی ہے۔ اس امر کا اعلان ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ زکواۃ میں آفس اسسٹنٹ کے سات پوسٹوں کو حتمی شکل دیدی
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ زکواۃ و عشر میں آفس اسسٹنٹ (BPS-16) کی سات پوسٹوں او رمحکمہ آبپاشی میں ضلعدار (خواتین کوٹہ ( BPS-15/ کی ایک پوسٹ کے لئے سلیکشن کو حتمی شکل دے کر اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو 27 ۔ دسمبر 2017 کو بھیج دی ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلی تعلیم میں بھی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز (اردو) کی دس پوسٹوں اور مرد لیکچرر الیکٹرانکس کی چھ پوسٹوں پر بھی سلیکشن کو حتمی شکل دیکر متعلقہ محکموں کو اپنی سفارشات 28۔ دسمبر 2017 کو بھجوادی ہیں۔ ان امور کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونحوا پبلک سرو س کمشن کی جانب سے کیا گیا۔
تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبنوشی کے ڈپٹی سیکرٹری طفیل محمد( منیجر۔بی ایس۔18،وزارت دفاع کے آفیسر) کو اپنے بنیادی محکمے یعنی محکمہ دفاعی پیداوار میں واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ ضلعی آفیسر ( ایف اینڈ پی) ڈی آئی خان نور عالم خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبنوشی کر دی گئی ہے۔مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایف اینڈ پی ڈیرہ اسماعیل خان کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تا حکم ثانی تفویض کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر چیف انجینئر (فاٹا) محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد شہاب خٹک ( بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت خیبر پختونخوا کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3803