The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تفتیش کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی واقعات سے منحرف

Chitral Times

تفتیش کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی واقعات سے منحرف

تفتیش کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی واقعات سے منحرف

تفتیش کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی واقعات سے منحرف

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے سوالات کیے۔جے آئی ٹی نے پوچھا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں گئے، جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں، کوئی اور افراد تھے۔جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30 منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 6 مقدمات درج ہیں۔

خیبرپختونخوا:21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات

پشاور(سی ایم لنکس) خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔کے پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔