The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تعلیم وتربیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام “عصرحاضر میں ٹیچر بحیثیت لیڈر” کے موضوع پرورکشاپ

Chitral Times

تعلیم وتربیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام “عصرحاضر میں ٹیچر بحیثیت لیڈر” کے موضوع پرورکشاپ

کراچی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ تعلیم وتربیہ فاونڈیشن ایک فلاحی تعلیمی وتربیتی پلیٹ فارم ہےجو معاشرے میں اسلامی بنیادوں پر تعلیم وتربیت ، اسکلز ڈویلپمنٹ اور ریسرچ کے لئے قائم کیا گیا ہے ، اس ادارے کا ایک اہم مقصد اساتذہ ، والدین اور نوجوانوں کو تعلیم وتربیہ اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے متنوع موضوعات پر ٹریننگ فراہم کرنا بھی ہے۔ٹی ٹی ایف کے پلیٹ فارم سے مختلف اسکولز ، کالجز اور مدارس کے طلبہ واساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس اور کورسز آفر کئے جاتے ہیں نیز والدین کے لئے effective parentingکے تربیتی کورسز اور ورکشاپس بھی کروائی جاتی ہیں۔اسی سلسلے کی ایک اہم ورکشاپ” عصرحاضر میں ٹیچر بحیثیت لیڈر” 22 اور 23 اگست کو کراچی کورنگی میں اقراروضۃ الاطفال ماڈل اسکول کےپرینزنٹیشن ہال میں منعقد ہوئی۔یہ ورکشاپ تعلیم وتربیہ فاونڈیشن اور دعوہ اکیڈمی سندھ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے مل کرمنعقد کی۔
دوروزہ ورکشاپ کے چار سیشنز میں جناب ڈاکٹرسید عزیز الرحمن ڈائریکٹر ریجنل دعوہ اکیڈمی سندھ ، جناب نثار موسی معروف ٹرینر، جنا ب ڈاکٹر محمود غزنوی سابق ڈین ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی اور جناب ڈاکٹرمحمدیونس خالد ڈائریکٹر تعلیم وتربیہ فاونڈیشن نے پریزنٹیشن دی۔ اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں اسکولز ٹیچرز اور مدارس اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا کو سرٹیفکیٹ کے علاوہ کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔