Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچمیر ڈرائیور یونین کے صدر کو ہٹاکر اعجاز الدین کو عبوری صدر مقرر کیا گیاہے۔ محمد ناصر الملک

شیئر کریں:

تریچمیر ڈرائیور یونین چترال کے  صدر کو ہٹاکر اعجاز الدین کو عبوری صدر مقرر کیا گیاہے۔ محمد ناصر الملک ودیگر کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) تریچمیر ڈرائیور یونین کے نائب صدر محمد نا صرالملک ، شاہ جلال جنرل سیکرٹری ، اعجاز الدین تحصیل صدر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اخلاق احمد تریچمیر ڈرائیور یونین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے گذشتہ روز یونین کے ممبران نے عدم اعتماد کے ذریعے اسے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ اور وہ اب یونین کا کوئی عہدہ دار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونین کے انتخابات کیلئے اعجازالدین کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ اور 5 جولائی 2022 کو الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اور الیکشن کے امیدوار پانچ جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اخلاق احمد کو ڈرائیور برادری نے مسترد کر دیا ہے ۔ اس لئے ان کا تریچمیر ڈرائیور یونین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اور ان کی طرف سے خود کو یونین کا عہدہ دار ظاہر کرنا من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا ۔کہ ڈرائیور یونین بے شمار مسائل کا شکار ہے ۔ اور ان ہی مسائل کے حل کیلئے اخلاق احمد کو بطور صدر منتخب کیا گیا تھا ۔ لیکن وہ ان مسائل میں سے ایک بھی مسئلہ حل نہ کر سکا ۔ جس کی وجہ ڈرائیور برادری مزید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے ۔ اس لئے نئے صدر کا انتخاب انتہائی ضروری ہو گیا ہے ۔ جو کہ 5 جولائی کو ممبران کی رائے دہی سے انجام پائے گا ۔

chitraltimes driver union press confrence 1 chitraltimes driver union press confrence 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62538