Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین کا دھرنا

Posted on
شیئر کریں:

بونی(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ اپرچترال کی واحد ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات نہ کرنے کے خلاف سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حصول بیگم کی قیادت میں اپرچترال کے خواتین نے احتجاجی دھرنا دیا،اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے حصول بیگم نے حکومت کو۳۰ تاریخ تک کا مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت مذید وقت ضیاع کیے اپرچترال کے واحد سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولیات جن میں ڈاکٹروں کی تعیناتی بھی شامل ہے کو یقینی بنائے بصورت دیگروہ ہسپتال کو مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترزمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی،

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوے صدر اے این پی اپرچترال چیرمین فیص الرحمن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ناگفتبہ صورتحال پر شدید تنقید کا اظہار کرکے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ اس ہسپتال کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا تو آر ایچ سی مستوج اور شاگرام کی طرح اس ہسپتال کو بھی کسی این جی او کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت علاج کی سہولت میسر آسکے،اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام ۳۰ستمبرکو اس ہسپتال پر قبضہ کرکے اس کے انتظام کو اپنے ہاتھ میں لینگے۔

جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام شجاالدین لال نے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت نے قواعدوضوابد کو یکسر نظرانداز کرکے ایک نااہل شخص کو ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال مقرر کردیا جس کی اسٹاف کے ساتھ غلط روئے کی وجہ سے ہسپتال میں موجود نصف سے زائد ڈاکٹرز اپنے تبادلہ کرکے چلے گیے اور بقایا بھی جانے کے لیے کوشش کررہے ہیں،صوبائی حکومت ہسپتال کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی تعیناتی کے ساتھ ہسپتال کی انتطام کو درست کرنے کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے ایم پی ایچ کے حامل ڈاکٹرکو ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی مقرر کرے،جلسے سے خطاب کرتے ہوے چیرمین چپس پاکستان رحمت علی جعفردوست نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو لاوارث قرار دے کر ہسپتال انتظامیہ پر شدید تنقید کرکے ہسپتال کو مکمل بند کرنے کے عوامی فیصلے کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

احتجاجی جلسہ سے بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت دردنہ شاہ ، ظہیر الدین بابرؔ،محمد ہاشم،ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلہ کے لیے اواز اٹھانے پر خواتین اور خصوصاً حصول بیگم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس مسلے کے حل تک ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔
women protest against lake of facility at THQ Hospital booni chitral 2

women protest against lake of facility at THQ Hospital booni chitral 3

women protest against lake of facility at THQ Hospital booni chitral 6

women protest against lake of facility at THQ Hospital booni chitral 5

women protest against lake of facility at THQ Hospital booni chitral 1

women protest against lake of facility at THQ Hospital booni chitral 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26173