Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل کونسل مستوج کا آخری اجلاس، بلدیاتی نظام میں‌خامیوں‌کی وجہ سے مسائل کا شکاررہے، کونسلرز

Posted on
شیئر کریں:

بونی (زاکرزخمی )‌ مئی 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن جیت کر منتخب ہونے والے اور 15اگست 2015 کو حلف اٹھا کر قوم کی مفاد کو اپنی ذاتی مفاد پر ترجیح دینے کے وعدے کے ساتھ تحصیل کونسل کے اراکین، ناظم اور نائب ناظم جب تحصیل میونسپل ہال بونی میں اپنی آخری اجلاس منعقد کر رہے تھے۔ تو ملے جلے ردِ عمل دیکھنے کو ملی۔کوئی اپنی خدمات سے مطمئن نظر ارہے تھے۔ تو کوئی واپس عوام میں جانے میں دقت محسوس کر رہے تھے۔کہ وہ عوام کے تواقعات کے مطابق خدمت نہیں کر پائے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ الیکشن سے قبل جو خوشخبری بلدیات میں منتخب ہونے والے نمائیندوں کو دی گئی تھی انتخابات کے بعد وہ خواب کے مانند رہے۔

آخری اجلاس جب شروع ہوا تو تحصیل کونسل کے تین اراکین اور ایک خاتون رکن موجود نہیں تھے۔موجود کونسلرز باری باری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات،، تجربات ائیندہ کے تجاویز کاروائی رجسٹر میں محفوظ کرائی۔ ان میں کنوئینر فخرالدین، محمد سید خان لال،علاو الدین عرفیؔ۔ شیر بہادر،میر صاحب بیگ،قاضی سیف اللہ، لیڈی کونسلرزاشرافی گل،سفینہ بی بی اور بیگم نور عالم شامل تھے۔ فخرالدین نے کہا کہ سسٹم کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے جو ہمارے اور ترقیاتی منصوبوں کے درمیان حائل ہوئے۔ علاولدین عرفیؔ بھی کچھ اس طرح کے گلے شکوے کئے۔

اجلاس میں موجود تما کونسلرز کے رائے تقر یباً ایک دوسرے سے ملتے جلتے تھے۔سب زیرِ لب اپنے چار سالہ دورِ اقتدار سے مطمئن نظر نہیں ارہے تھے اس میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موڑکھو/ تورکھو ٹی۔ایم۔اے میں تقریباً ایک کروڑ نوے لاکھ روپے ابھی تک ٹنڈر کے مرحلے سے گزرنا ہے ناظم کی امید ہے کہ وہ جلدی ٹنڈر ہو جایئنگے. اراکین روایات اور اقدار کی پاسدار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اگر کچھ کوتاہیاں ہوئی ہو تو مغذرت بھی کر رہے تھے۔

تحصیل ناظم محمد یوسف اپنے آخری خطاب میں کہا کہ ہم سب اپنے بساط کے مطابق اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنے کی بھر کوشش کی تاہم جب سے ہم منتخب ہو کر تحصیل اسمبلی پہنچے تو طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہوئے۔ایک طرف جو کچھ انتخابات سے پہلے لوگوں کو باوار کرائے گئے تھے کہ ان جملہ مسائل بلدیاتی نمائیندوں کے ذریعے ان کے دہلیز پر حل ہونگے۔ دوسری طرف انتخابات کے بعد حقیقت اس کے برعکس نکلی اور ساتھ قدرتی آفات سیلاب اور زلزلہ کی شکل میں اس علاقے کے بنیادی ڈھانچے ہی کو برباد کر کے رکھدئیے۔ تو ان حالات میں انتہائی مشکل صورت حال کا مقابلہ کرتے ہوئے پھیر بھی بلددیاتی نمائیندے اپنے حلقے کے عوام کو ریلف پہنچانے کے تگ و دو کی اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے جو کہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انھوں‌نے ٹی۔ایم۔او مستوج ٹی۔ایم۔او موڑکھو/ تورکھو اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ؎کہ انہوں نے چار سالوں کے دوران ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیے۔
یاد رہے ٹی۔ایم۔او مستوج اور ٹی۔ایم۔او موڑکھو تحصیل کونسل کے اراکین کے اعزاز میں الودعی تقریب کا انعقاد کئے تھے۔الوداعی تقریب سے ٹی۔ایم۔او کریم اللہ اور ٹی۔ایم۔او شفیق نے بھی خطاب کیا۔اور اینی ہمدردی ایک دوسرے سے برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ تقریب اختیتام پذیر ہوئی .
Tehsil council Mastuj last meeting 2

 

Tehsil council Mastuj last meeting 7

Tehsil council Mastuj last meeting 5

Tehsil council Mastuj last meeting 8

Tehsil council Mastuj last meeting 4

Tehsil council Mastuj last meeting 6

Tehsil council Mastuj last meeting 1 shafiq tmo

Tehsil council Mastuj last meeting 9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25463