Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاریونین اپنی بساط کے مطابق تاجربرداری کی بہترین نمائندگی کررہی ہے…ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ )صدر تجاریونین چترال صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ نے تجار برادری سے جو جو وعدے کیے تھے انتخابات جیتنے کے بعد ان وعدوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تجار یونین کے صدر اور جملہ اراکین دن رات ایک کررہے ہیں۔ جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال بازار پہلے کی بہ نسبت اب صاف ستھرا ءہے . تجار برادری کو درپیش سخت مسائل سے پاک خصوصا پہلے کی بہ نسبت ایک قابل خدمت کے جذبے سے سرشار صدر کے ہاتھوں میں ہونے کی وجہ سے تجار برادری اور چترال میں کاروباری حضرات کے لیے ایک مثالی جگہ بن چکا ہے۔

بیان میں‌مذید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں شاہی مسجد روڈ کے عین سامنے نالہ کئی دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے اردگرد کا ماحول کافی متاثر ہوا تھا مسجد میں نماز پڑھنے والے حضرات اور عام راہگیر سخت کوفت کا شکار تھے۔مگر تجار یونین کی جانب سے ہنگامی طور پر سی۔این۔ڈبلیواسٹاف کو ساتھ لیکر مسلسل کئی گھنٹے نالہ کھولنے میں مصرو ف عمل رہے اور نالہ کھول دیا گیا۔ماضی میں تجار برادری کے مسائل کا کوئی بھی پرسان حال نہ تھا اور تجاربرادری کو مسائل کے انبار کا سامنا تھا مگر تجار برادری کی خوش قسمتی ہے جنہوں شبیر احمد کو بطور صدر منتخب کرکے انہیں تجار برادری کی خدمت کا موقع دیا۔
تجار یونین کے صدرکا کہنا تھاکہ تجار یونین کی جانب سے چترال بازار اور تجار برادری کے لیے دن رات ایک کرکے کام ہورہا ہے مستقبل قریب میں بھی تجار یونین اور کابینہ کی جانب سے تجاربرادری اور چترال بازار کے لیے مزید جامع منصوبہ بندی شامل ہے۔
chitral bazar safai2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22890