Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار فی کس کل سے ملیں گے، حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا۔ شازیہ مری 

شیئر کریں:

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار فی کس کل سے ملیں گے، حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار روپے کی رقم کل سے ملنا شروع ہوگی۔ چیئر پرسن بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بے نظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9 ہزار روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مستحقین 9 ہزار روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے، جن بچوں کی حاضری 70 فیصد سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں اور کسی بھی شکایت کیلئے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔

حکومت نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9000 روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ مستحقین 9000 روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے۔شازیہ مری نے یہ بھی کہا ہے کہ جن بچوں کی حاضری %70 سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں، کسی بھی شکایت کے لیے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75810