Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ 40 ہزار افراد کی پاسپورٹ دفاترامد

Posted on
شیئر کریں:

بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ 40 ہزار افراد کی پاسپورٹ دفاترامد

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)ملک سے باہر جانے والوں کا رش برقرار ہے اور روز 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آرہے ہیں۔پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام کیا جانے لگا ہے۔

پی آئی اے کا یوم آزادی پر 14 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر پروازوں میں 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔پی ائی اے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 14 اگست کو تمام اندرون ملک پروازوں پر رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی ائی اے کے مطابق یوم ازادی کے موقع پر قومی ایئر لائن کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہوگی، جس کے رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں.ترجمان کے مطابق رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے مؤثر ہوں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77761