The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بیا رلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی چترال آمد کا خیر مقدم

Chitral Times

بیا رلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی چترال آمد کا خیر مقدم

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز )BLSO آفس میں خواتین کونسلرز اور خواتین تنظیم کے نمائندہ گان کا اجلاس زیر صدارت چیرمین BLSO منعقد ہوا۔ جس میں اس بات پر کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ عنقریب چترال کو دو ضلع بنانے کا علان کرنے والا ہے جو کہ علاقے کے عوام کا دریرینہ مطالبہ تھاخوشی کے اظہارکیا گیا اورساتھ ساتھ وزیر اعلی سے درخواست کی گئی کہ چترال کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی بھی تشریف لائیں اور یہاں کے عوام آپ کے دورے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور نئے ضلع کا بھی اعلان یہاں ہیڈ کواٹر میں کیا جائے ۔ اور ساتھ ساتھ اس امید کا اظہار کیا گیا کہ قائدیں پی ٹی آئی وزیر اعلی کے دورہ اپر چترال کو یقینی بنائیں گے۔