The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بچوں کے معروف معالج ڈاکٹر سمیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

Chitral Times

بچوں کے معروف معالج ڈاکٹر سمیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

بچوں کے معروف معالج ڈاکٹر سمیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے
Dr.Samiullah Child specialist Chitral

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی ایچ کیو ہسپتال (زچہ وبچہ سنٹر جنگ بازار ) چترال میں تعینات چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے گزشتہ دن سبکدوش ہوگئے، ڈاکٹر سمیع اللہ کو گزشتہ سال گریڈ 20 میں ترقی ملی تھی۔
ڈاکٹر سمیع اللہ بچوں کیلئے مسیحا سے کم نہ تھے، وہ اپنے کام سے کام رکھنے والا، پرخلوص اور خدمت خلق سے بھرپور شخصیت کے مالک ہیں۔ مریضوں اور ان کے تیماداروں سے وہ ہسپتال میں اُسی طرح پیش آتے تھے جیسے وہ اپنے نجی کلینک میں روا رکھتے ہیں۔
ان کی خدمات کو چترال کے عوام نہیں بھولیں گے۔ وہ سرکاری ہسپتال میں اکثر اکیلا ہی پورے ضلعے سےآئے ہوئے بچوں کا معائنہ اور ان کا علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے ہیں۔ روزانہ درجنوں مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ان کی طبیعت میں کبھی تلخی کی شکایت کسی بچے کی والدین نے نہیں کی ۔اور مریضوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا ان کا شیوا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ انکی ریٹائرمنٹ پر ہر ایک طبقہ ناخوش ہے ۔