Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی، برٹش ائیرویز کی پروازیں برسوں‌بعد بحال

Posted on
شیئر کریں:

برٹش ایئر ویز کی بحالی، شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ..

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی بحالی، شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے حسین اور پرکشش منزل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31394