بجلی کی قیمت میں تین ماہ کیلئے 1.71 روپے فی یونٹ کمی کردی گئی
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا نے تین ماہ کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔پاکستان کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔نیپرا نے بجلی ٹیرف میں فرق کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔نیپرا کے مطاق صارفین کو اپریل، مئی اور جون کے بلز میں 58 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم
کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر دی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔محکمہء داخلہ میں سیل قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی، جھوٹے مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا، سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن ہو سکے گا۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مختلف قسم کے سائبر کرائم اب نئی اتھارٹی دیکھ رہی ہے، سوشل میڈیا پر غیر قانونی کام کو روکنا اتھارٹی کی ذمے داری ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ اس اتھارٹی کا کام ا?ن لائن سیفٹی اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو رجسٹر کر کے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے لیے گائیڈ لائن، ضروری ہدایات اور معیار طے کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور پی ٹی اے کی محکمہء داخلہ کے ساتھ رابطہ کاری بڑھائی جائے گی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف محکمہء داخلہ سندھ وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔
پاکستان چارسال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
نیویارک(سی ایم لنکس)پاکستان چارسال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کارکن منتخب ہوگیا ہے۔پاکستان یواین مشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو2026سے2029 تک کمیشن کارکن منتخب کیا گیا، رکن منتخب ہونا پاکستان پراعتماد اوربھروسے کوظاہرکرتاہے۔پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یواین اقتصادی اورسماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا، پاکستان انسداد منشیات کی عالمی کوششوں میں اپناکرداراداکرنے پرتیارہے۔عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

