![Chitral Times - The voice of Chitral | اے ایس آئی دلشادپری کا اعزاز، انٹرپی اے ایس آئی کے امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن dilshad pari chitral](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2019/01/dilshad-pari-chitral.jpg)
اے ایس آئی دلشادپری کا اعزاز، انٹرپی اے ایس آئی کے امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کی پہلی خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلشاد پری نےپولیس کی پی اے ایس آئی انٹرمیدیٹ کورس پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے امتحان میں ایک بار پھر پورے خیبر پختو نخواہ کے انٹر پی اے ایس ائی کورس میں فسٹ پوزیشن لی ہے۔ یاد رہے کہ دلشاد پری چترال پولیس کی وہ واحد پولیس افسر ہیں جس نے بالترتیب تیسری بارنمایاں پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کیا،اس سے پہلے وہ لوئر کالج کورس اور ریکروٹ پولیس کورس میں بھی ٹاپ پوزیشن لے چکی ہیں.